امریکا و فرانس لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کو تیز کرائیں، وزیر اعظم نجیب میقاتی

بیروت۔24دسمبر (اے پی پی):لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے امریکا اور فرانس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنانی حدود سے اسرائیلی فوج کے انخلا میں تیزی لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ العریبیہ اردو کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تقریباً ایک ماہ بعد کیا جب اسرائیل اس معاہدے کی کئی بار خلاف ورزی کر چکا اور اپنی …

بیروت۔24دسمبر (اے پی پی):لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے امریکا اور فرانس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنانی حدود سے اسرائیلی فوج کے انخلا میں تیزی لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

العریبیہ اردو کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تقریباً ایک ماہ بعد کیا جب اسرائیل اس معاہدے کی کئی بار خلاف ورزی کر چکا اور اپنی فوج کو نکالنے میں غیر معمولی طور پر سست روی کا شکار ہے۔ نجیب میقاتی نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے قائم کردہ کمیٹی کو چاہیے کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکنے اور اپنی فوج کو لبنان سے نکلالنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ فریقین پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ جنگ بندی کی پابندی کریں اور اس سلسلے میں امریکا و فرانس کو چاہیے کہ دو ماہ کے دوران اسرائیل کو اپنی فوج کے جس انخلا کو مکمل کرنا ہے، اس کی رفتار کو تیز کرایا جائے۔