واشنگٹن۔11جولائی (اے پی پی):امریکا نے اسرائیل کو 500 پاؤنڈ وزنی بموں کی ترسیل دوبارہ شروع کر نے کا اعلان کیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے مئی میں اسرائیل کے لئے 2,000 پاؤنڈ اور 500 پاؤنڈ کے بموں کی کھیپ کی ترسیل کو روک دیا تھا ۔ امریکی اہلکار کے مطابق اس کھیپ میں 500 پائونڈوزنی اوردو ہزار پائونڈ وزنی بموں کو ایک ساتھ رکھا گیا تھا …
امریکا کا اسرائیل کو 500 پاؤنڈ وزنی بموں کی ترسیل دوبارہ شروع کر نے کا اعلان

مزید خبریں
واشنگٹن۔11جولائی (اے پی پی):امریکا نے اسرائیل کو 500 پاؤنڈ وزنی بموں کی ترسیل دوبارہ شروع کر نے کا اعلان کیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے مئی میں اسرائیل کے لئے 2,000 پاؤنڈ اور 500 پاؤنڈ کے بموں کی کھیپ کی ترسیل کو روک دیا تھا ۔ امریکی اہلکار کے مطابق اس کھیپ میں 500 پائونڈوزنی اوردو ہزار پائونڈ وزنی بموں کو ایک ساتھ رکھا گیا تھا تاہم امریکی حکام کو اسرائیل کی طرف سے دو ہزار پائونڈ وزنی بموں کے رفح میں استعمال سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے خدشات کے پیش نظر ان کی فراہمی عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا اور 500 پائونڈ وزنی بم جن کے استعمال بارے امریکی حکام کو ایسے خدشات نہیں تھے وہ بھی اس کھیپ میں ہونے کی وجہ سے اسرائیل کو فراہم نہ کئے جاسکے۔
امریکی انتظامیہ کو خاص تشویش رفح میں اتنے بڑے بموں کے ممکنہ استعمال پر تھی جہاں دس لاکھ سے زیادہ فلسطینی پناہ لئے ہوئے تھے۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم واضح کر چکے ہیں کہ ہماری تشویش 2,000 پائونڈ وزنی بموں کےرفح میں استعمال بارے تھی اور اب اسرائیل نے رفح میں فوجی کارروائی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے تو ہماری تشویش ختم ہو گئی ہے۔ ایک 2,000 پاؤنڈ وزنی بم موٹی کنکریٹ اور دھات کو چیر سکتا ہے اور اس کے پھٹنے سے بہت بڑا دھماکاہوتا ہے۔گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یوایو گیلانٹ نے امریکا کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر اعلان کیا تھا کہ امریکا کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جلد بحال ہو جائے گی۔ روئٹرز نے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا تھا کہ غزہ جنگ کے آغاز سے جون کے آخر تک امریکا نے اسرائیل کو دو ہزار پاؤنڈ وزنی کم از کم 14,000 ایم کے ۔84 بم ، 500 پاؤنڈ وزنی 6500 بم، 3,000 ہیل فائر میزائل جو فضا سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے والے گائیڈڈ میزائل ہیں ، 1,000 بنکر بسٹر بم، 2,600 چھوٹے قطر کے بم، اور دیگر گولہ بارود فراہم کیا ہے۔







