واشنگٹن ۔ 6 اپریل (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے 10نمایاں نوجوان راہنماو¿ں کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جن میں ایک پاکستانی لڑکی دانیا حسن بھی شامل ہیں۔ محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ایوارڈ پائیدار امن کی تشکیل میں نوجوانوں کے مثبت کردار کے اعتراف میں دیئے جائیں گے۔ اس سلسلے …
امریکا کا دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے 10نمایاں نوجوان راہنماو¿ں کو ایوارڈ دینے کا اعلان، پاکستانی لڑکی دانیا حسن بھی شامل

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 6 اپریل (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے 10نمایاں نوجوان راہنماو¿ں کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جن میں ایک پاکستانی لڑکی دانیا حسن بھی شامل ہیں۔ محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ایوارڈ پائیدار امن کی تشکیل میں نوجوانوں کے مثبت کردار کے اعتراف میں دیئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تیسری سالانہ تقریب دو مئی کو محکمہ خارجہ میں منعقد ہوگی۔ بیان کے مطابق تقریب میں امن، معاشی افزائش اور مواقع کو فروغ دینے میں شراکت داروں کی کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ ایوارڈ کے حقدار قرار دیئے گئے دیگر نو نوجوانوں میں عراق سے سارہ عبداللہ عبدالرحمٰن؛ انڈونیشیا سے داو¿و الفتح، ترکی سے ایسی صفتی، بنگلہ دیش سے تنزیل فردوس، لتھوانیا سے زینا سلیم حسب حامو، ناروے سے نینسی ہرز، جنوبی افریقہ سے اساسی فنسوکی، پاناما سے یوز راڈرک اور تاجکستان سے فیروز یعقوبوف شامل ہیں۔







