امریکا کا وینزویلا سے روس ، چین ، ایران اور کیوبا سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن۔7جنوری (اے پی پی):امریکا نے وینزویلا سے روس،چین ، ایران اور کیوبا سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔رشیا ٹوڈے نے اے بی سی کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ وینزویلا خام تیل کی پیداوار جاری رکھنا چاہتا ہے تو وہ روس، چین، ایران اور کیوبا کے ساتھ اقتصادی تعلقات ختم کر ے۔ امریکا نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ …

واشنگٹن۔7جنوری (اے پی پی):امریکا نے وینزویلا سے روس،چین ، ایران اور کیوبا سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔رشیا ٹوڈے نے اے بی سی کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ وینزویلا خام تیل کی پیداوار جاری رکھنا چاہتا ہے تو وہ روس، چین، ایران اور کیوبا کے ساتھ اقتصادی تعلقات ختم کر ے۔

امریکا نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وینزویلا تیل کی پیداوار میں صرف امریکا کے ساتھ شراکت کرے اور خام تیل کی فروخت کے وقت اس کی حمایت کرے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو وینزویلا کی تیل کی صنعت تک رسائی حاصل ہے ۔