واشنگٹن ۔3دسمبر (اے پی پی):امریکا نے یوکرین کو 725 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے تاکہ روس کے ساتھ جنگ میں ملک کی فوری ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔شنہوا نے امریکی محکمہ دفاع کی پریس ریلیز کے حوالے سے بتایا کہ تازہ ترین پیکج میں ہتھیاروں میں فضائی دفاعی صلاحیت، راکٹ سسٹم اور توپ خانے کے لیے گولہ بارود اور ٹینک شکن ہتھیار شامل ہیں۔