امریکا کا یوکرین کے لیے 6 ارب ڈالر تک کی امداد کا اعلان

امریکا کا یوکرین کے لیے 6 ارب ڈالر تک کی امداد کا اعلان

واشنگٹن۔28اپریل (اے پی پی):امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ واشنگٹن یوکرین کو 6 ارب ڈالر تک کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا ،

این ایچ کے ، کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے یوکرین پر روس کے جاری حملے کے تناظر میں کیف سے فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ممالک کے ایک آن لائن اجلاس میں شرکت کے بعد اعلان کیا کہ واشنگٹن یوکرین کو 6 ارب ڈالر تک کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکج میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کے لیے گولہ بارود اور آرٹلری گولہ بارود شامل ہے جس کی اگلے محاذوں پر قلت ہے۔

واضح رہے کہ یہ اقدام امریکی صدر جو بائیڈن کے ہنگامی بجٹ مسودے پر دستخط کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کانگریس میں مہینوں کے اختلاف کے بعد یوکرین کے لیے امداد بھی شامل ہے۔