امریکا کوعالمی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر پچھتانا پڑے گا، ایرانی صدر

تہران ۔ 9 اپریل (اے پی پی) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے عالمی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسے پچھتانا پڑے گا۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو ایران ایک ہفتے سے کم وقت میں ہی اپنا ردعمل ظاہر کر دے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دے …

تہران ۔ 9 اپریل (اے پی پی) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے عالمی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسے پچھتانا پڑے گا۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو ایران ایک ہفتے سے کم وقت میں ہی اپنا ردعمل ظاہر کر دے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دے رکھی ہے کہ امریکی حکومت ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والی اس ڈیل سے دستبردار ہو سکتی ہے۔ ایرانی صدر نے کہا ہے کہ وہ اس ڈیل کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کریں گے لیکن اگر امریکا نے ایسا کیا تو جوابی ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

مزید خبریں