نیویارک ۔26ستمبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ امریکا کو آرمینیا میں روس مخالف جذبات بڑھانے والےبیانات سے گریز کرنا چاہیے ۔ روسی خبررساں ادارے کےمطابق واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ ان کا ملک توقع کرتا ہے کہ امریکا ایسے خطرناک بیانات اور اقدامات سے باز رہے گا جو آرمینیا میں روس مخالف جذبات میں اضافے کا باعث بنیں گے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی مقامی عہدیداروں کے اس طرح کے الزامات اشتعال انگیز ہیں،آرمینیا روسی فیڈریشن کا قابل اعتماد اتحادی رہا اور رہے گا، روس نے ہمیشہ اس برادر ملک کو ضروری امداد فراہم کی کوشش کی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ا مریکا اشتعال پھیلانے سے گریز کرے گا۔