تہران۔16مارچ (اے پی پی):ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ ایران اس وقت تک لڑائی جاری رکھے گا جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ احساس نہ ہو جائے کہ ایران کے خلاف امریکا کی جنگ غلط ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری طاقتور مسلح افواج اس وقت تک حملے جاری …
امریکا کو ایران کے خلاف جنگ کی غلطی کا احساس ہونے تک لڑائی جاری رہے گی، عباس عراقچی

مزید خبریں
تہران۔16مارچ (اے پی پی):ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ ایران اس وقت تک لڑائی جاری رکھے گا جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ احساس نہ ہو جائے کہ ایران کے خلاف امریکا کی جنگ غلط ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری طاقتور مسلح افواج اس وقت تک حملے جاری رکھیں گی جب تک امریکی صدر کو یہ احساس نہ ہو جائے کہ وہ غیر قانونی جنگ جو وہ امریکیوں اور ایرانیوں دونوں پر مسلط کر رہے ہیں، غلط ہے اور اسے دوبارہ کبھی نہیں دہرایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے متاثرین کو معاوضہ بھی دیا جانا چاہیے۔ علاوہ ازیں امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی امریکا کے ساتھ مذاکرات کی کوئی وجہ موجود نہیں اور نہ ہی وہ امریکا سے مذاکرات کے خواہاں ہیں۔








