بیروت ۔20اکتوبر (اے پی پی):لبنان میں امریکی سفارت خانے نےشہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد انخلا کا منصوبہ بنائیں کیوں کہ کمرشل فلائٹس کا آپشن ابھی میسر ہے۔لبنان میں موجود امریکی شہریوں کو بذریعہ ای میل ملنے والی ہدایات میں سفارت خانے نے کہا کہ وہ لبنان میں سکیورٹی کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
سفارت خانے نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ وہ امریکی شہری جو جانا نہیں چاہتے، ہنگامی حالات کے لیے متبادل منصوبہ بندی کریں۔17 اکتوبر کو سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ ’غیر متوقع سکیورٹی صورت حال‘ کی وجہ سے لبنان کا سفر نہ کریں۔