واشنگٹن ۔23ستمبر (اے پی پی):امریکانے لبنان میں موجود اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باوجود کمرشل پروازیں دستیاب ہیں۔
امریکی شہریوں کو جو فلائٹ ملے اس کے ذریعے لبنان سےنکل جائیں۔حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری محاذ آرائی اور بیروت سمیت لبنان بھر میں حالیہ بم دھماکوں کی غیر متوقع نوعیت کے پیش نظر امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ لبنان چھوڑ دیں۔