امریکا کے ساتھ باہمی احترام کے اصولوں کی بنیاد پر تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں، چین

121
China-US Economic Working Group
China-US Economic Working Group

بیجنگ۔22نومبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ باہمی احترام کے اصولوں کی بنیاد پر فعال بات چیت کرنے اور دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں، یہ بات چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شوون نے جمعہ کو بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین کے نائب وزیر تجارت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین بیرونی تنازعات کے اثرات سے نمٹنے کے قابل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چین اور امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں ایک مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کے رجحان کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین امریکا کے ساتھ تعاون کے شعبوں کو بڑھانے اور اختلافات پر قابو پانے کے لیے بھی تیار ہے۔