امریکا کے ساتھ سبھی قیدیوں کے تبادلہ کیلئے تیار ہیں، ایران

77

تہران ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ تمام قیدیوں کا تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ایرانی خبررساںادارے کے مطابق جواد ظریف نے یہ بات نیویارک میں خارجہ تعلقات سے متعلق کونسل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔قابل غور ہے کہ دسمبر 2019ءمیں ایران نے امریکا کے ساتھ دو قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا جس میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک امریکی شہری بھی شامل تھا۔