اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):امریکا کے مغربی ساحل کے قریب سمندر میں 6 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے ۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بحر الکاہل کے نیچے ایک فالٹ لائن پر تھا، جو ریاست اوریگون کے شہر بینڈن سے 173 میل (279 کلومیٹر) کے فاصلے پر ہے۔ماہرین ارضیات کے مطابق فوری طور پر سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا نہ ہی کسی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔