امریکا یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ

لندن ۔ 13 فروری (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1323.16 ڈالر فی اونس رہے جبکہ یو ایس سپاٹ گولڈ کی فروری کے لیے سپلائی 0.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 1326.40 ڈالر فی اونس طے پائے،چاندی کے نرخ بھی 1.2فیصد بڑھ کر 16.55 ڈالر فی اونس رہے۔ لندن میں …

لندن ۔ 13 فروری (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1323.16 ڈالر فی اونس رہے جبکہ یو ایس سپاٹ گولڈ کی فروری کے لیے سپلائی 0.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 1326.40 ڈالر فی اونس طے پائے،چاندی کے نرخ بھی 1.2فیصد بڑھ کر 16.55 ڈالر فی اونس رہے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1321.28 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 1322.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔