نومحرم الحرام: ملتان میں ریسکیو 1122 ہائی الرٹ، 600 اہلکار اور درجنوں ایمرجنسی گاڑیاں تعینات
نومحرم الحرام: ملتان میں ریسکیو 1122 ہائی الرٹ، 600 اہلکار اور درجنوں ایمرجنسی گاڑیاں تعینات

مزید خبریں
ملتان۔ 25 جون (اے پی پی):نومحرم الحرام اور یومِ عاشور کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ملتان نے ضلع بھر میں جامع ایمرجنسی کور پلان نافذ کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کے مطابق محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 600 ریسکیو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے 15 فائر ٹینڈرز، 30 ایمبولینسز، 93 موٹر بائیک ایمبولینسز اور 2 اسپیشل ریسکیو وہیکلز بھی مختلف مقامات پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔بڑی مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر موبائل ریسکیو پوسٹس قائم کی گئی ہیں جبکہ اہم امام بارگاہوں پر خصوصی ریسکیو ڈیسک بھی فعال ہیں۔ڈاکٹر حسین میاں نے بتایا کہ مرکزی جلوس 09 محرم مین مارکیٹ ممتاز آباد سمیت حساس مقامات پر اضافی ایمرجنسی گاڑیاں اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے اور ہر ایمرجنسی کال پر فوری رسپانس یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریسکیو اسٹیشنز پر موجود عملہ اور ایمرجنسی وہیکلز مکمل طور پر الرٹ ہیں اور تربیت یافتہ ریسکیو رضاکار بھی امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے موجود ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے واضح کیا کہ ایمرجنسی رسپانس میں کسی قسم کی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔








