پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاز رانوں کا عالمی دن جمعرات 25 جون کو منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاز رانوں کا عالمی دن جمعرات 25 جون کو منایا گیا

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاز رانوں کا عالمی دن جمعرات 25 جون کو منایا گیا۔دنیا بھر یہ دن بین الاقوامی تجارت اور معیشت میں سمندری جہاز چلانے والے عملے کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد بحری عملے کو درپیش مسائل اجاگر کرنا اور انہیں محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنا ہے۔

رواں سال عالمی دن کا موضوع ’’ہراسگی سے محفوظ بحری جہاز‘‘ منتخب کیا گیا ہے جو سمندر میں دھونس ،دھمکی اور ہراسگی کیخلاف مکمل عدم برداشت اور احترام کی ثقافت کو فروغ دینے کا ایک جرأت مندانہ اقدام ہے۔

عالمی دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری، گیر سرکاری اور نجی و فلاحی ادارون کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا گیا تاکہ جہاز راں طبقہ کو درپیش مسائل اور ان کے ھل کے ھوالہ سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔