نوشہرہ ورکاں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے دو مختلف مقدمات کے ملزمان کو بری کردیا
نوشہرہ ورکاں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے دو مختلف مقدمات کے ملزمان کو بری کردیا

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں ۔ 25 جون (اے پی پی):ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے دو مقدمات کے ملزمان کو بری کردیا ملزمان کی جانب سے ان مقدمات کی پیروی راؤ عرفان خاں ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کر رہے تھے تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شہزاد انور چوہدری کی عدالت نے دو مختلف مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے ملزمان کو بری کردیا
تھانہ تتلے عالی کے مقدمہ نمبر 743/24 بجرم 9Bکا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم دلاور ساکن کوٹ بلال کو بری کردیا جبکہ تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ نمبر 1218/24 بجرم 324/334/337/34/109 ت پ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شفاقت علی کو بری کردیا ملزمان کی جانب کی جانب سے ان مقدمات کی پیروی معروف قانون دان راؤ محمد عرفان خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کر رہے تھے۔








