بھکر پولیس کا 09 محرم الحرام کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان، 1100+ اہلکار تعینات

بھکر پولیس کا 09 محرم الحرام کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان، 1100+ اہلکار تعینات

بھکر۔ 25 جون (اے پی پی):بھکر پولیس کا 09 محرم الحرام کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان، 1100+ اہلکار تعینات بھکر میں 155 مجالس، 61 جلوس، 800 رضاکار پولیس کے ہمراہ رہیں گے تفصیلات کے مطابق بھکر پولیس کا 09 محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر ضلع بھر میں 09 محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام اور عزاداران کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جامع اور مؤثر سکیورٹی پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔09 محرم الحرام کے روز ضلع بھکر میں 155 مجالس اور 61 جلوسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 1100 سے زائد پولیس افسران و جوان فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ عزاداران اور زائرین کی چیکنگ کے لیے 800 سے زائد رضاکار (والنٹیئرز) بھی پولیس کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔بھکر پولیس کی جانب سے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، ناکہ بندی، گشت اور نگرانی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

تمام حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے۔بھکر پولیس محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور قیامِ امن کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح متحرک اور مصروفِ عمل ہے۔ ضلعی پولیس عوام سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ سکیورٹی اقدامات میں بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ پرامن ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔