9 محرم کو ضلع سیالکوٹ میں 67 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے
9 محرم کو ضلع سیالکوٹ میں 67 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 25 جون (اے پی پی):9 محرم کو ضلع سیالکوٹ میں 67 ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 7 اے کیٹیگری، 26 بی اور 34 ماتمی جلوس سی کیٹیگری کے ہیں 119 مجالس منعقد ہونگی، 6 اے کیٹیگری، 15 بی اور 98 سی کیٹیگری کی ہیں،مجالس اور جلوس فجر سے پہلے اہتمام پذیر ہونگے،تمام جلوسوں اور مجالس کو تین سطحی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلوسوں کے روٹس پر حکومت پنجاب کی طرف سے سبیلیں لگائی گئی ہیں اور ہیٹ سٹروک کیمپس بھی قائم کئے گے ہیں،جلوسوں کے ساتھ طبی مدد فراہم کرنے کیلئے 12 کلینکس آن ویلز ضلع بھر میں فیلڈ میں ہونگے،ان کلینکس آن ویلز پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہیں اور عزاداروں کو فوری طبی مدد فراہم کی جائے گی
،چار کلینکس آن ویلز تحصیل سیالکوٹ میں، تین تین ڈسکہ اور پسرور اور دو تحصیل سمبڑیال میں متحرک ہیں۔دفتر ڈپٹی کمشنر میں محرم الحرام کنٹرول روم 24/7 یکم محرم سے فعال ہے۔تمام ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہےکنٹرول سے 1718 اور 0529250011 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔







