خیبر، باڑہ پولیس کی کارروائی، موٹرکار سے 16 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

خیبر، باڑہ پولیس کی کارروائی، موٹرکار سے 16 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

پشاور۔ 25 جون (اے پی پی):خیبر کے تھانہ باڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک موٹرکار سے 16 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ خیبر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد کی ہدایات اور نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس پی باڑہ نواب خان اور ڈی ایس پی باڑہ مظہر آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ باڑہ زاہد اللہ خان کی سربراہی میں انچارج شین کمر شالا اکبر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ شین کمر پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ موٹرکار کو روک کر تلاشی لی۔دوران تلاشی خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 16 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم خان افضل ولد شاہ فیصل قوم ملک دین خیل کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے برآمد شدہ منشیات قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا۔