نیویارک ۔2اکتوبر (اے پی پی):امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے یوکرین کو روس کے اندر گہرائی تک حملے کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام نے نیٹو اتحادی ممالک سے بھی کہا ہے کہ وہ یوکرین کو …
امریکا یوکرین کو روس پر گہرائی تک حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرے گا ، وال اسٹریٹ جرنل

مزید خبریں
نیویارک ۔2اکتوبر (اے پی پی):امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے یوکرین کو روس کے اندر گہرائی تک حملے کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام نے نیٹو اتحادی ممالک سے بھی کہا ہے کہ وہ یوکرین کو اسی نوعیت کی انٹیلی جنس اور فوجی معاونت فراہم کریں، تاکہ روس کے اندر زیادہ موثر حملے ممکن ہو سکیں۔ذرائع کے مطابق امریکا اس بات پر بھی غور کر رہا ہے کہ یوکرین کو "ٹوماہاک کروز میزائل” اور "باراکوڈا” قسم کے جدید گولہ بارود فراہم کیا جائے، تاہم اس فیصلے پر حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔








