امریکہ، جو بائیڈن باقاعدہ صدارتی امیدوار نامزد

282
جو بائیڈن

واشنگٹن ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن نومبر میں ہونے والے الیکشن میں موجودہ ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف صدارتی امیدوار ہوں گے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے آن لائن منعقد کیے جانے والے کنونشن میں مندوبین کی بہت بڑی اکثریت نے 77 سالہ جو بائیڈن کو پارٹی کا صدارتی انتخابی امیدوار نامزد کر دیا۔ انہوں نے اس الیکشن میں اپنے ساتھ نائب صدر کے عہدے کے لیے خاتون سینیٹر کملا ہیرس کو منتخب کیا ہے۔جوبائیڈن جمعرات کوکنونشن کے مندوبین سے تفصیلی خطاب کریں گے اور اپنی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول بھی کر لیں گے۔