امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان تیل کے منصوبے کے لیے 8.4 ارب ڈالر کا معاہدہ
امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان تیل کے منصوبے کے لیے 8.4 ارب ڈالر کا معاہدہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔3اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ ان کے ملک کے تجارتی معاہدے میں تیل کی پیداوار بحال کرنے کے ایک منصوبے کے لیے آٹھ اعشاریہ چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔
بی بی سی کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’جمہوریہ کوریا کے ساتھ معاہدہ مزید بہتر ہوتا جا رہا ہے! تیل کی پیداوار بحال کرنے کے ایک منصوبے کے لیے آٹھ آعشاریہ چار ارب ڈالر، تیل اور گیس کی زیادہ پیداوار کا مطلب امریکہ کی توانائی کے شعبے میں بالادستی اور دنیا کی مستقبل کی توانائی کی سلامتی ہے۔
یہ اعلان اقتصادی اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے، جنھیں صدر ٹرمپ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل نمایاں کر رہے ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے ساتھ جنگ اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں امریکی ووٹرز کی اہم تشویشات میں شامل ہیں۔








