امریکا ڈیزل ایندھن کی برآمد پر پابندی عائد نہیں کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا ڈیزل ایندھن کی برآمد پر پابندی عائد نہیں کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ڈیزل ایندھن کی برآمدات پر پابندی عائد نہیں کرے گا، کیونکہ اس معاملے پر پابندی کی تجویز کبھی سنجیدگی سے زیر غور ہی نہیں آئی۔

تاس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ کے پاس ڈیزل کے وافر ذخائر ہیں اور وہ عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرے گا، اسی طرح امریکا بھی اپنا کردار ادا کرے گا، اس لیے ڈیزل کی برآمدات پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی برآمد پر پابندی کا معاملہ کبھی حقیقتاً زیر غور نہیں آیا، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے ڈیزل کے ذخائر جاری کرنے کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے۔