محکمہ معذور افراد کی بحالی و بااختیاری سیکرٹری طٰحہٰ احمد فاروقی نے لاڑکانہ اور سکھر میں زیرِ تعمیر بحالی مراکز کا دورہ
محکمہ معذور افراد کی بحالی و بااختیاری سیکرٹری طٰحہٰ احمد فاروقی نے لاڑکانہ اور سکھر میں زیرِ تعمیر بحالی مراکز کا دورہ
لاڑکانہ۔03 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ معذور افراد کی بحالی و بااختیاری سندھ کے سیکریٹری طٰحہٰ احمد فاروقی نے لاڑکانہ اور سکھر میں زیرِ تعمیر بحالی مراکز کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔سندھ کے محکمہ معذور افراد کی بحالی و بااختیاری کے سیکریٹری طٰحہٰ احمد فاروقی، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو کے ہمراہ، ریجنل ڈائریکٹرڈی ای پی ڈی لاڑکانہ زاہدہ غوث کاکیپوٹو ، ڈپٹی ڈائریکٹر سعید احمد جتوئی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر، لاڑکانہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران سیکرٹری ڈی ای پی ڈی سندھ طٰہٰ احمد فاروقی اور ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو نے انسٹیٹیوٹ کے جلد ہونے والے افتتاح کے سلسلے میں تعمیراتی کام اور عمارت کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر سیکریٹری ڈی ای پی ڈی نے طحہ احمد فاروقی نے ٹھیکیداروں اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ تعمیراتی کام فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح مقررہ وقت پر یقینی بنایا جا سکے۔لاڑکانہ میں سیکرٹر ی ڈی ای پی ڈی نے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو، ریجنل ڈائریکٹرڈی ای پی ڈی لاڑکانہ زاہدہ غوث کاکیپوٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر سعید احمد جتوئی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عمارت کے مختلف حصوں جاری تعمیراتی کام اور جلد ہونے والے افتتاح کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔بعد ازاں سیکرٹر ی ڈی ای پی ڈی نے سکھر میں زیرِ تعمیر C-Arts کے نئے مرکز کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر کنسلٹنٹ C-Arts ارم رضوان، ایڈیشنل سیکرٹری ڈی ای پی ڈی اعتبار علی برڑو، چیف انجینئر ایجوکیشن ورکس اشفاق منگریو اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔سیکرٹر ی ڈی ای پی ڈی نے عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ ادارہ جلد فعال ہو اور بالخصوص معذور افراد کو معیاری بحالی کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔سیکرٹری ڈی ای پی ڈی طٰحہٰ احمد فاروقی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ بھر میں خصوصی افراد کے لیے بحالی، طبی معاونت اور بااختیاری کی سہولیات کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے گا۔








