سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا سہیل خان کی زیرِ صدارت کمزور مکانات کے سروے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ اجلاس

سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا سہیل خان کی زیرِ صدارت کمزور مکانات کے سروے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ اجلاس

پشاور۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کمزور اور خطرے سے دوچار مکانات کی نشاندہی اور عوام کے تحفظ کےلیے جاری اقدامات کے سلسلے میں سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا سہیل خان کی زیرِ صدارت کمزور مکانات کے سروے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

محکمہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کمزور مکانات کی نشاندہی، معیاری سروے، ڈیٹا کی جمع آوری اور ہر نشاندہی شدہ مکان کی مرمت و تعمیرِ نو کے تخمینوں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انچارج میڈیا سیل ریلیف ڈیپارٹمنٹ بھی موجود تھے جبکہ ڈائریکٹر آپریشنز ریسکیو 1122 اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران ریسکیو 1122 نے زوم کے ذریعے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں سروے کے نتائج کو مؤثر منصوبہ بندی، پیشگی تیاری اور عوامی تحفظ کے اقدامات کےلیے بروقت استعمال کرنے پر بھی زور دیا گیا۔