امریکہ سے کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتے، جارحیت کی صورت میں ملک کا بھر پور دفاع کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

نیویارک ۔ 16 جولائی (اے پی پی) ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی دباو¿ کے سامنے ڈٹا رہے گا تاہم اگر امریکہ موجودہ صورتحال سے باہر نکلنے کے لیے مسئلہ کا آبرومندانہ حل چاہتا ہے تو ایران اس کیلئے تیار ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کو امریکی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ سے کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے ہیں لیکن اگر امریکہ نے ہم پر جارحیت کرنے کی حماقت کی تو ہم اپنے ملک کا بھر پور دفاع کریں گے، امریکہ نے ایران پر گزشتہ 40 سال سے پابندیاں عائد کرکے خود کو ایرانی مارکیٹ سے محروم کردیا۔