نیویارک۔ 18 دسمبر (اے پی پی) امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے نتیجے میں آئندہ سال (2020 ء میں) تیل کی طلب بڑھنے کے امکانات ہیں۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 85 سینٹ ( 1.3 فیصد ) بڑھ کر 66.19 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 77 سینٹ (1.3 فیصد ) اضافے کے ساتھ 60.98 ڈالر فی بیرل طے پائے۔