جارجیا ۔ 8 جون (اے پی پی) امریکی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہونے سے جہاز میں سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دو انجن والے پائپر طیارے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔ طیارے نے ویلسٹن سے نیو کاسل کے لیے پرواز بھری تاہم وہ …
امریکہ میں طیارہ گر کر تباہ 5 افراد ہلاک
جارجیا ۔ 8 جون (اے پی پی) امریکی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہونے سے جہاز میں سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دو انجن والے پائپر طیارے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔ طیارے نے ویلسٹن سے نیو کاسل کے لیے پرواز بھری تاہم وہ تھوڑی دور جانے کے بعد ایک جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ جس سے طیارے میں آگ بھڑک ا±ٹھی اور جہاز راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔حادثے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ امریکی تفتیشی ادارے ایف آئی اے نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔









