امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ”لاہور کے تاریخ ، ثقافت اورلذت بھرے پکوانوں کے حسین امتزاج“ کے موضوع پر ورچوئل ٹور کا اہتمام

80

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):پاکستان کی سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ نے ”لاہور کے تاریخ ، ثقافت اورلذت بھرے پکوانوں کے امتزاج“ کے موضوع پر ایک ورچوئل ٹور کا اہتمام کیا ہے۔ اپنے افتتاحی کلمات میں ، امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ یہ تقریب پاکستانی سیاحتی صلاحیتوں کی نمائش کے حوالے سے سفارتخانے کی ویب کاسٹ سیریز کی تیسری قسط ہے۔

امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ”لاہور کے تاریخ ، ثقافت اورلذت بھرے پکوانوں کے حسین امتزاج“ کے موضوع پر ورچوئل ٹور کا اہتمام

سفیر نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ہزاروں سال پرانے باغات، یادگاروں، مساجد ، مزارات اور پاکیزہ پکوانوں کی لذتوں سے امریکہ میں بسنے والے سامعین کو متعارف کرانا ہے۔ لاہور کی بھرپور تاریخ ، ثقافت ، لاہوریوں کا والہانہ جوش وخروش اور میزبانی اور لذیذہ پکوان مثالی ہیں جو سیاحوں کو اس شہر کو لازمی سفر ی منزل بنانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ تاریخی عمارتوں کے شہر لاہورکے میزبان ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے اپنے کلیدی خطاب میں پاکستان کے ثقافتی گہوارےکی حیثیت سے لاہور شہرکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ”لاہور کے تاریخ ، ثقافت اورلذت بھرے پکوانوں کے حسین امتزاج“ کے موضوع پر ورچوئل ٹور کا اہتمام

انہوں نے لاہور کے شاندار ماضی اور صدیوں کے دوران اس کے ارتقا کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی جس میں لاہور شہرکے تاریخی ورثہ کو اجاگر کرنے اور اسکی ماضی کی عظمت کو بحال کرنے میں والڈ سٹی اتھارٹی کے کلیدیکردار پر بھی روشنی ڈالی۔ اس دستاویزی فلم میں مینار پاکستان ، اقبال پارک ، بادشاہی مسجد ، حضوری باغ ، باغ جناح ، لاہور میوزیم ، لاہور قلعہ، بارود خانہ، مال روڈ ، میٹرو بس ، سفاری پارک ، شالامار باغ ، چوبرجی، وزیر خان مسجد سمیت لاہور

امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ”لاہور کے تاریخ ، ثقافت اورلذت بھرے پکوانوں کے حسین امتزاج“ کے موضوع پر ورچوئل ٹور کا اہتمام

فری لانس مصنف حنین اقبال ، جو اپنے مضامین میں لاہور کو سال 2021 کے 52 تاریخی سیاحتی مقامات میں شمار کرتے ہٰیں کا آرٹیکل نیویارک ٹائمز نے شائع کرتے ہوئے انہیں لاہور سے منسوب کیا ہے۔ وہ لاہور میں پیدا ہوئی لیکن وہاں کبھی نہیں رہی۔ جب وہ بلوغت کے ایام میں لاہور شہر واپس آئی تو لاہور اسکا پسندیدہ مسکن بن گیا۔

امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ”لاہور کے تاریخ ، ثقافت اورلذت بھرے پکوانوں کے حسین امتزاج“ کے موضوع پر ورچوئل ٹور کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ لاہور کا دورہ اور لاہور کی دلکش ثقافت کا تجربہ اس کے لئے اوراس کے اپنے دوستوں کے لئے ایک نیا خوشگوار تجربہ تھا۔ بصری آرٹسٹ ، فوٹو جرنلسٹ ، محقق اور اسٹوری ٹیلر فیضان احمد ، جوں کتاب ”لاہور از میٹرو‘ کے بھی مصنف ہیں، نے لاہور کے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ لاہور کے مختلف مقامات پرگفتگو پر مبنی ریکارڈنگ بھی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اہل لاہور کے بارے میں سب سے حیرت انگیز بات ان کی گرم جوشی اور ہر ایک کا پر تپاک خیرمقدم ہے۔سامعین کے مختلف گروپس نے اس پروگرام کو دیکھا جسے سفارت خانے کے آفیشل فیس بک پیج پر براہ راست بھی دکھایا جا رہا تھا۔