نیویارک ۔ 12 مئی (اے پی پی) امریکہ کی مالی اعانت سے متعلق مختلف تبادلہ پروگراموں میں امریکہ گئے تقریبا 150 پاکستانی طلباءپیر کے روز خصوصی چارٹرڈ اڑان پر واشنگٹن سے لاہور روانہ ہوگئے ۔پاکستانی سفارتخانے کے مطابق یہ طلباءامریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد بین الاقوامی تجارتی پروازیں معطل رہنے سے پھنس گئے تھے۔ بین الاقوامی تجارتی پروازیں معطل رہنے کی وجہ سے امریکہ نے یہ فلائیٹ …
امریکہ میں پھنسے پاکستانی طلباء لاہور کے لئے روانہ ہوگئے

مزید خبریں
نیویارک ۔ 12 مئی (اے پی پی) امریکہ کی مالی اعانت سے متعلق مختلف تبادلہ پروگراموں میں امریکہ گئے تقریبا 150 پاکستانی طلباءپیر کے روز خصوصی چارٹرڈ اڑان پر واشنگٹن سے لاہور روانہ ہوگئے ۔پاکستانی سفارتخانے کے مطابق یہ طلباءامریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد بین الاقوامی تجارتی پروازیں معطل رہنے سے پھنس گئے تھے۔ بین الاقوامی تجارتی پروازیں معطل رہنے کی وجہ سے امریکہ نے یہ فلائیٹ چاٹرڈ کی ۔پیر کا گروپ 65 سے زائد ان تبادلہ شدہ طلبا کے علاوہ تھا ، جو گذشتہ ہفتے قطر ایئر ویز کے راستے کراچی واپس آئے تھے۔ وہ یہاں یو جی آر اے ڈی ، فلبرائٹ ، ہمفری اور یس جیسے مختلف تبادلہ پروگراموں میں تھے۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے واشنگٹن کے باہر ڈولس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طلبہ کو الوداع کیا۔ اس موقع پر محکمہ خارجہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔سفیراسد خان نے امریکی حکومت بالخصوص محکمہ خارجہ کا طلبا کی پاکستان واپسی کا اہتمام کرنے اورخاص طور پر کوویڈ-19 بحران کے دوران ان کی فلاح و بہبود اور حفاظت کی دیکھ بھال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔سفیر نے اس دورانیہ میں طلبہ کے صبر وتحمل کو بھی سراہا جس دوران امریکہ اور پاکستان کی حکومتوں نے ان کے سفری انتظامات کو حتمی شکل دی۔حالیہ چارٹر فلائٹ امریکی حکومت کے زیر اہتمام چلائی گئی جو پی آئی اے کی ان چھ خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے علاوہ ہیں جوریاستہائے متحدہ میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے چلائی جارہی ہیں ۔








