امریکہ پراپنی حکومت گرانےکا الزام لگانے سے لےکر اب امریکہ سےتعلقات ٹھیک کرنےکی کوشش تک عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حدنہیں،وزیراعظم شہبازشریف

219
شہباز شریف

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگانے سے لے کر اب امریکہ سے تعلقات ٹھیک کرنے کی کوشش تک عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں ہے۔

جمعرات کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی کے جھوٹ اور اقتدار کی ہوس نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم مفادات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔