اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):امریکہ چین اور برطانیہ جاری مالی سال کے دوران برآمدات کے حوالہ سے سرفہرست ممالک رہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں امریکہ کو پاکستانی برامدات کا حجم 3 اعشاریہ 626 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی سے مدت کے مقابلے میں 10.38 فیصد فیصد کم ہے گزشتہ مالی سال کی سی مدت میں امریکہ کو 4.04 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔
مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چین کو ایک اعشاریہ 8 9 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو 1.33 ارب ڈالر کی برمدآت ریکارڈ کی گئی تھی۔جاری مالی سال میں پاکستانی بر آمدات کے حوالے سے برطانیہ تیسرا بڑا ملک ہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برطانیہ کو ایک اعشاریہ 35 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی کی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں معمولی زیادہ ہیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ کو ایک اشاریہ 32 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں متحدہ عرب امارات کو ایک اشاریہ 33 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے گزشتہ مالی سال کی سی مدت میں یو اے ای کو پاکستانی برآمدات کا حجم 945 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جرمنی کو 984 ملین ڈالر کی برمدآت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قیمت میں 1.141 ڈالرتھیں۔