امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسی اور دھمکی آمیز رویے کے موثر نتائج بر آمد نہیں ہوں گے،ایرانی صدر

تہران۔ 7 ستمبر (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسی اور اس کے دھمکی آمیز رویے کے کامیاب اور موثر نتائج بر آمد نہیں ہوں گے۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے جاپانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی ماساھیکو کوموموزا اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں جاپان اور ایران کے درمیان گذشتہ …

تہران۔ 7 ستمبر (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسی اور اس کے دھمکی آمیز رویے کے کامیاب اور موثر نتائج بر آمد نہیں ہوں گے۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے جاپانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی ماساھیکو کوموموزا اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں جاپان اور ایران کے درمیان گذشتہ 90 سال کے دوران باہمی تعلقات اور تعاون کو مفید اوراہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کے سرمایہ کار اطمینان سے ایران میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں کیونکہ ایران میں پائیدار امن و امان قائم ہے۔صدر حسن روحانی نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کو کامیاب اور عالمی معاہدہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق عمل پیرا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی بھی اپنی متعدد رپورٹوں میں اس کی تائید بھی کرچکی ہے۔

Leave a Reply