نیویارک ۔ 11 فروری (اے پی پی) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں قریبا 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ جنوری میں اوپیک ملکوں کی جانب سے پیداوار میں مطلوبہ ہدف کے 90 فیصد تک کمی کی رپورٹ ہے۔نیویارک میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.07 ڈالر (1.92 فیصد) بڑھ کر 56.70 ڈالر فی بیرل رہے۔