امریکی امداد میں کٹوتی، کئی ممالک فلسطینیوں کے لئے متحرک ہوگئے

نیویارک ۔ 31 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لئے امریکی امداد میں کٹوتی کے بعد روس اور کویت سمیت کئی ممالک متحرک ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین ” یو این آر ڈبلیو اے“کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کے لئے امداد کی بندش کے بعد روس، کویت اور 9 یورپی ممالک نے فلسطینیوں کے لئے سرمایہ فراہم …

نیویارک ۔ 31 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لئے امریکی امداد میں کٹوتی کے بعد روس اور کویت سمیت کئی ممالک متحرک ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین ” یو این آر ڈبلیو اے“کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کے لئے امداد کی بندش کے بعد روس، کویت اور 9 یورپی ممالک نے فلسطینیوں کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کی کوششوں میں تیزی پر اتفاق کیا ہے۔ان ممالک کی کوشش ہے کہ فلسطینیوں کے لئے امریکی امداد میں کٹوتی سے پیدا شدہ مالی خلاءپر کیا جا ئے۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کا یہ ادارہ پانچ ملین فلسطینی مہاجرین کی دیکھ بھال، تعلیم اور دیگر ضروریات کو پورا کرتا ہے اوراس کا سالانہ بجٹ ایک ارب ڈالر ہے۔ گزشتہ برس اس ادارے کو امریکا نے 360 ملین ڈالر دیئے تھے تاہم اس بار ٹرمپ انتظامیہ نے اسے فقط 60 ملین ڈالر مہیا کئے ہیں۔