امریکی انتظامیہ کا ڈیموکریٹک امیدواروں کو ووٹ دینے والی پانچ ریاستوں کو وفاق کی جانب سے فنڈز کی فراہمی میں 10 ارب ڈالر کٹوتی کا اعلان

واشنگٹن۔7جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گزشتہ انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے والی پانچ ریاستوں کو وفاق کی جانب سے فنڈز کی فراہمی میں 10 ارب ڈالر کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ نیویارٹ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچ ڈیموکریٹک ریاستوں مینی سوٹا، کیلیفورنیا، نیویارک، الینوائے اور کولوراڈو میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے …

واشنگٹن۔7جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گزشتہ انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے والی پانچ ریاستوں کو وفاق کی جانب سے فنڈز کی فراہمی میں 10 ارب ڈالر کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ نیویارٹ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچ ڈیموکریٹک ریاستوں مینی سوٹا، کیلیفورنیا، نیویارک، الینوائے اور کولوراڈو میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے تاہم انتظامیہ کی طرف سے اس کرپشن کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کئےگئے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی فنڈنگ کی کٹوتی سے مذکورہ پانچ ریاستوں میں بچوں کی دیکھ بھال کی سبسڈی، سماجی خدمات اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لئے نقد امداد جیسے منصوبے متاثرہوں گے جن میں شامل لوگوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ قبل ازیں امریکی انتظامیہ شمالی ریاست مینی سوٹا کو 185 ملین ڈالر کی وفاقی فنڈنگ ​​روک چکی ہے۔