امریکی اور روسی صدور کا ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

روس کے صدر ولا دیمیر پیوٹن اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹر مپ کے درمیان ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں 9 مئی کے ممکنہ سیز فائر، یوکرین کی صورتحال اور ایران سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ماسکو۔30اپریل (اے پی پی):روس کے صدر ولا دیمیر پیوٹن اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹر مپ کے درمیان ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں 9 مئی کے ممکنہ سیز فائر، یوکرین کی صورتحال اور ایران سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تاس کے مطابق روسی صدارتی امور کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والی اس گفتگو کو واضح اور کاروباری انداز کی قرار دیا گیا۔ بات چیت کے دوران روس کی جانب سے یومِ فتح کے موقع پر سیز فائر کے اعلان کی تیاری، یوکرین میں امن عمل اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جس میں براہ راست گفتگو کے ساتھ ساتھ معاونین اور نمائندوں کی سطح پر مذاکرات بھی شامل ہوں گے۔