اسلام آباد پولیس کےخدمت مراکز سے رواں سال اب تک شہریوں کو 21 ہزار سے زائد کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے

اسلام آباد پولیس کےخدمت مراکز سے رواں سال( یکم جنوری 2026 سے 26 جولائی 2026) تک شہریوں کو 21 ہزار سے زائد کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کےخدمت مراکز سے رواں سال( یکم جنوری 2026 سے 26 جولائی 2026) تک شہریوں کو 21 ہزار سے زائد کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تمام خدمت مراکز شہریوں کو جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ شہری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم خدمت مراکز سے متعلق سہولیات کے لیے ’’آن لائن اپائنٹمنٹ‘‘ اسلام آباد پولیس کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔