37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی خاتون نے 25 منٹ سے زائد تک بالوں سے لٹک کر...

امریکی خاتون نے 25 منٹ سے زائد تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

- Advertisement -

نیویارک ۔14مئی (اے پی پی):امریکا کی ایک سرکس پرفارمر نے اپنے ہی بالوں سے لٹکے رہنے کا ایک ایسا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے کوئی چیلنج نہیں کر سکا تھا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ریڈ ووڈ نیشنل اینڈ سٹیٹ پارکس میں لیلیٰ نون نے اپنی پونی ٹیل (بالوں کی پونی) سے 25 منٹ 11.30 سیکنڈ تک لٹک کر سب سے طویل وقت تک بالوں سے معلق رہنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

امریکی پرفارمر نے جون 2024 میں یہ کارنامہ انجام دیا، اور پچھلا ریکارڈ توڑ دیا جو آسٹریلیا کے سُتھاکرن سیوگنانتھورائی نے 2011 میں 23 منٹ 19 سیکنڈ کے ساتھ قائم کیا تھا۔39 سالہ لیلیٰ نے اس کوشش سے پہلے دو سال تک سخت تربیت حاصل کی۔

- Advertisement -

گنیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ لیلیٰ ایک پیشہ ور ’ہیئر ہینگر‘ (بالوں سے لٹکنے والی فنکارہ) ہیں، لہٰذا یہ خطرناک کام ہرگز گھر میں آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔لیلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتی تھیں کہ انسان ذہنی طاقت کے ذریعے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596883

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں