امریکی خاتون نے 25 منٹ سے زائد تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

نیویارک ۔14مئی (اے پی پی):امریکا کی ایک سرکس پرفارمر نے اپنے ہی بالوں سے لٹکے رہنے کا ایک ایسا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے کوئی چیلنج نہیں کر سکا تھا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ریڈ ووڈ نیشنل اینڈ سٹیٹ پارکس میں لیلیٰ نون نے اپنی پونی ٹیل (بالوں کی پونی) سے 25 منٹ 11.30 سیکنڈ تک لٹک کر …

نیویارک ۔14مئی (اے پی پی):امریکا کی ایک سرکس پرفارمر نے اپنے ہی بالوں سے لٹکے رہنے کا ایک ایسا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے کوئی چیلنج نہیں کر سکا تھا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ریڈ ووڈ نیشنل اینڈ سٹیٹ پارکس میں لیلیٰ نون نے اپنی پونی ٹیل (بالوں کی پونی) سے 25 منٹ 11.30 سیکنڈ تک لٹک کر سب سے طویل وقت تک بالوں سے معلق رہنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

امریکی پرفارمر نے جون 2024 میں یہ کارنامہ انجام دیا، اور پچھلا ریکارڈ توڑ دیا جو آسٹریلیا کے سُتھاکرن سیوگنانتھورائی نے 2011 میں 23 منٹ 19 سیکنڈ کے ساتھ قائم کیا تھا۔39 سالہ لیلیٰ نے اس کوشش سے پہلے دو سال تک سخت تربیت حاصل کی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ لیلیٰ ایک پیشہ ور ’ہیئر ہینگر‘ (بالوں سے لٹکنے والی فنکارہ) ہیں، لہٰذا یہ خطرناک کام ہرگز گھر میں آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔لیلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتی تھیں کہ انسان ذہنی طاقت کے ذریعے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں