واشنگٹن ۔ 17 جنوری (اے پی پی) چاند پر دو بار قدم رکھنے والے امریکی خلا باز یو جین سرنن 82 برس کی عمر میں اتتقال کر گئے،کیپٹن سرنن جن کا شمار ان تین افراد میں ہوتا ہے جو دو بار چاند پر گئے۔وہ 14 مارچ 1934 کو شکاگو میں پیدا ہوئے، پہلی بار وہ 1969 میں اپالو ۔10 مشن کا حصہ بنے جس نے چاند کی سطح سے 50 …
امریکی خلا باز یو جین سرنن 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 17 جنوری (اے پی پی) چاند پر دو بار قدم رکھنے والے امریکی خلا باز یو جین سرنن 82 برس کی عمر میں اتتقال کر گئے،کیپٹن سرنن جن کا شمار ان تین افراد میں ہوتا ہے جو دو بار چاند پر گئے۔وہ 14 مارچ 1934 کو شکاگو میں پیدا ہوئے، پہلی بار وہ 1969 میں اپالو ۔10 مشن کا حصہ بنے جس نے چاند کی سطح سے 50 ہزار فٹ اوپر پرواز کی تاہم وہ اترا نہیں،اس کے تین سال بعد 1972 کے دسمبر میں سرنن اپالو۔ 17 مشن کے کمانڈر کی حیثیت سے نہ صرف چاند پر اترے بلکہ انھوں نے وہاں تین دن بھی گزارے،ان کے بعد آج تک کوئی اور انسان چاند پر نہیں گیا








