امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک، 18 زخمی

واشنگٹن۔3جنوری (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا نے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور18 زخمی ہو گئے۔ جرمن نشریاتی ادارے’ ڈی ڈبلیو ‘کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فلرٹن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، جو لاس اینجلس سے 25 میل (40 کلومیٹر) جنوب مشرق میں ہے۔ فلرٹن پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم …

واشنگٹن۔3جنوری (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا نے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور18 زخمی ہو گئے۔ جرمن نشریاتی ادارے’ ڈی ڈبلیو ‘کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فلرٹن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، جو لاس اینجلس سے 25 میل (40 کلومیٹر) جنوب مشرق میں ہے۔

فلرٹن پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ حادثے میں 2 افراد کی موت کی کی تصدیق ہوئی ہے۔تاہم ہلاک شدگان کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔طیارے کے عمارت سے ٹکرانے کے باعث 18 افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں جن کی اکثریت عمارت میں قائم دفاتر میں کام کرنے والوں پر مشتمل ہے ۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ اویئر نے بتایا کہ حادثے سے قبل طیارہ اورنج کاؤنٹی کے فلرٹن میونسپل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے بعد 2 منٹ سے بھی کم وقت فضا میں میں رہا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ طیارہ سنگل انجن وین کا آر وی۔10 تھا،جو چار سیٹوںپر مشتمل طیارہ تھا۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی ) نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔