امریکی سفارت خانے کے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی عالم اسلام کے لیے اشتعال انگیز ہو گی،امریکا باز رہے،شاہ سلمان

ریاض ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانے کے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو عالم اسلام کے لیے اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس اقدام سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اےکے مطابق گذشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان …

ریاض ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانے کے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو عالم اسلام کے لیے اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس اقدام سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اےکے مطابق گذشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلیفون کیا اور ان سے تازہ ترین صورت حال بالخصوص امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے ممکنہ فیصلے کے بارے میں بتایا۔رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماوں میں علاقائی اور عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین نے واضح کیا کہ امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے اعلان پرعمل درآمد سے خطے میں امن وامان کے قیام کے لیے ہونے والی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا اور پورا خطے ایک نئی کشیدگی کی لپیٹ میں آ جائے گا۔

Leave a Reply