واشنگٹن۔21جنوری (اے پی پی):امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر مارکو روبیو کی بطور وزیر خارجہ تقرری کی توثیق کر دی۔ شنہوا کے مطابق گزشتہ روز امریکی سینیٹ کے99 ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے نامزد امیدواروں کی توثیق میں ووٹ ڈالے۔
2011 سے ریاست فلوریڈا کی نمائندگی کرنے والے مارکو روبیو نے سینیٹ میں ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ کے بعد مارکو روبیو نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ کل صبح حلف اٹھائیں گے۔ 53 سالہ مارکو روبیو کیوبا کے تارکین وطن کی نسل سے ہیں۔