واشنگٹن ۔ 30 نومبر (اے پی پی)امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے مسلح افواج کے چیئرمین سینیٹر جان میک کین نے پاک فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر میک کین نے کہا کہ میں جنرل راحیل شریف کو بطور آرمی چیف ان کی ریٹائرمنٹ پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم پارٹنر رہے