اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی یوم پاکستان ملی جو ش و جذبے سے منایا گیا۔ امریکی شہر نیو یارک میں پاکستانیوں نے یوم پاکستان کو ملی جوش و جذبے سے منایا ، اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خصوصی طور پر شرکت کی ، اقوام متحدہ میں …
امریکی شہر نیو یارک میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کاانعقاد ،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی یوم پاکستان ملی جو ش و جذبے سے منایا گیا۔ امریکی شہر نیو یارک میں پاکستانیوں نے یوم پاکستان کو ملی جوش و جذبے سے منایا ، اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خصوصی طور پر شرکت کی ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے ان کا خیرمقدم کیا۔یوم پاکستان کے حوالے سے اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد ملیحہ لودھی نے صدر ممنون حسین اور نیویارک میں تعینات پاکستانی قونصلر راجہ علی اعجاز نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے








