امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹلینڈ کے رہائشی علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ5 افراد زخمی ہوگئے۔ شنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ صبح مقامی وقت کے مطابق تین بج کر 33 منٹ پر پورٹ لینڈ پولیس کے نارتھ پریسنکٹ کے اہلکاروں کو نارتھ ایسٹ البرٹا سٹریٹ کے 5800 بلاک میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی …
امریکی شہر پورٹ لینڈ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک،5 زخمی

مزید خبریں
واشنگٹن۔3اگست (اے پی پی):امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹلینڈ کے رہائشی علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ5 افراد زخمی ہوگئے۔ شنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ صبح مقامی وقت کے مطابق تین بج کر 33 منٹ پر پورٹ لینڈ پولیس کے نارتھ پریسنکٹ کے اہلکاروں کو نارتھ ایسٹ البرٹا سٹریٹ کے 5800 بلاک میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں شامل ایک شخص ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا جبکہ5 زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔ زخمیوں میں ایک کم عمر بھی شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزم یا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اور فوری طور پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پورٹ لینڈ پولیس کے ہومیسائیڈ یونٹ کے تفتیش کاروں نے واقعے سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ اگر انہوں نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا تو وہ اپنی معلومات آن لائن جمع کرائیں۔








