رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی سمندری معیشت نے مستحکم ترقی کا سلسلہ برقرار رکھا اور مضبوط ترقیاتی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ سی جی ٹی این نے چین کی وزارتِ قدرتی وسائل کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق پہلی ششماہی میں چین کی سمندری معیشت کا مجموعی حجم 5.5 ٹریلین یوان تک پہنچ گیا، جو …
رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی سمندری معیشت کی مستحکم ترقی کا سلسلہ برقرار رہا

مزید خبریں
بیجنگ۔3اگست (اے پی پی):رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی سمندری معیشت نے مستحکم ترقی کا سلسلہ برقرار رکھا اور مضبوط ترقیاتی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ سی جی ٹی این نے چین کی وزارتِ قدرتی وسائل کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق پہلی ششماہی میں چین کی سمندری معیشت کا مجموعی حجم 5.5 ٹریلین یوان تک پہنچ گیا، جو سال بہ سالہ 5.1 فیصد زیادہ ہے۔
یہ شرح ملک کی جی ڈی پی کی رفتار سے بھی زیادہ رہی، جس سے قومی معیشت میں سمندری شعبے کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔پہلی ششماہی میں چین نے سمندری صنعتی تنصیبات ، سمندری حیاتیاتی ادویات اور دیگر جدید شعبوں پر توجہ مرکوز رکھی، جس کے نتیجے میں نئی ترقیاتی قوتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔اسی عرصے میں چین کو ملنے والے سمندری انجینئرنگ منصوبوں کے نئے آرڈرز کی مالیت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 121.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس شعبے میں چین کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 80 فیصد سے زائد رہا۔








